محبت مہربان ہو گی
پریشان تم نہیں ہونا
کبھی چھپ کر نہیں رونا
جدائی زہر ہوتی ہے
مجھے معلوم ہے لیکن
فراق و ہجر کا موسم
یقینا بیت جائے گا
یقینا وصل کے لمحے
دوبارہ لوٹ آئیں گے
وہی شامیں
وہی راتیں
وہی قصے
وہی باتیں
وہی پھر داستاں ہوگی
محبت مہربان ہوگی
0 Comments